بغدادمیں سات مظاہرین کوگولیاں مارکرہلاک کردیاگیا

بغداد : بغدادمیں گزشتہ رات کم ازکم سات مظاہرین کوگولیاں مارکرہلاک کردیاگیا،جب نامعلوم افرادنے عراقی دارالحکومت میں مرکزی احتجاجی کیمپ کے قریب ایک عمارت پرحملہ کیا،یہ بات طبی اورسیکیورٹی ذرائع نے بتائی۔ذرائع نے اے ایف پی کوبتایاکہ درجنوں دیگرافرادزخمی ہوئے ہیں،انہوںنے اشارہ دیاکہ تعدادمیں اضافہ ہوسکتاہے ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ مسلح افرادنے عمارت پرقبضہ کیاہے اورتحریرسکوائرمیں احتجاجی کیمپ کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں اب بھی سنی جاسکتی ہیں ۔مظاہرین کوجمعرات سے ممکنہ تشددکاڈرتھا،جب حاشدالشعبی فورس کے ہزاروں حامی طاقت کامظاہرہ کرنے کیلئے تحریرپہنچے تھے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp