شاہ سلیمان کی امریکی صدرکوٹیلی فون ، امریکی بحری اڈے پرایک جان لیوا’’نفرت انگیز‘‘حملے کی مذمت

ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلیمان نے گزشتہ روزامریکی صدرکوٹیلی فون کرکے امریکی بحری اڈے پرایک جان لیوا’’نفرت انگیز‘‘حملے کی مذمت کی جومبینہ طورپرسعودی فضائیہ کے ایک زیرتربیت اہلکارنے کیاہے ،یہ رپورٹ سرکاری میڈیانے دی ہے ۔سرکاری خبررساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی نے صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ کال گفتگوکی رپورٹ دیتے ہوئے کہاہے کہ بادشاہ نے دعویٰ کے ساتھ کہاکہ اس نفرت انگیزجرم کاحملہ آورسعودی عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp