بغداد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

بغداد۔ : عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک احتجاجی کیمپ پر راتوں رات ہونے والے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 17 مظاہرین ہوگئی ۔غیرملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بغداد کے طبی ماہرین نے بتایا کہ 5 زخمی مظاہرین رات گئے بغداد کے اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹرکوں میں سوار مسلح افراد نے السینک پل کے قریب ایک بڑی عمارت پر حملہ کیا تھا جہاں مظاہرین نے قریب ہفتوں سے ڈیرے ڈال رکھے تھے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 8 دسمبر 2019

Share On Whatsapp