متحدہ عرب امارات کے تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

دبئی : متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اداروں کو موسم سرما کی تعطیلات دے دی گئی ہیں۔ اماراتی خبر رساں اداروں کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام اسکولوں میں 4 ہفتوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 15 دسمبر سے ہوگا اور اختتام 9 جنوری 2020 ہوگا۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے وزارت تعلیم کی جانب سے بھی باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔ موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ قریباً ایک ماہ اسکولز بند رہیں گے اور 12 جنوری 2020 سے کلاسز کا دوبارہ سے باقاعدہ آغاز ہوگا۔ اس اعلامیہ کے بعد امارات کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp