العباس کرکٹ کلب کے نوجوان کھلاڑی انڈر19ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو گئے

بور ے والا ۔ : سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن کا ایک اور اعزاز العباس کرکٹ کلب کے نوجوان کھلاڑی انڈر19ورلڈکپ کے قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی آف سپورٹس اینڈ ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے نوجوان لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر طاہر حسین جنوبی افریقہ میں منعقد ہونے والے انڈر19ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ ہوگئے۔نوجوان کھلاڑی طاہر حسین کا تعلق العباس کرکٹ کلب سے ہے جس کے صدر چوہدری عبدالقدیر سلیمی جوکہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن وہاڑی کے بھی صدر بھی ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp