پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا منفرد انداز، پلئیرز ڈرافٹس کے دوران میزبان بن کر کامران اکمل اور مینجر ارشد خان کا انٹرویو کیا

اسلام آباد ۔ : پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا منفرد انداز، پلئیرز ڈرافٹس کے دوران میزبان بن کر کامران اکمل اور مینجر ارشد خان کا انٹرویو کیا۔ ہفتہ کو پاکستان سپر لیگ ڈیجیٹل میڈیا سیشن کے دوران چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی میزبان بن گئے۔ منجھے ہوئے اسپورٹس اینکر کی طرح جاوید آفریدی نے زلمی اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور مینجر ارشد خان سے دلچسپ سوالات کیے جس سے کامران اکمل اور ارشد خان خوب محظوظ ہوئے، ساتھ ہی کامران اکمل نے زلمی کی کامیابی اور فیملی کی طرح متحد رہنے کا راز بھی بتایا کہ کھلاڑی مکمل اسپرٹ اور یک جان ہوکر میدان میں اترتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp