فلمسٹار رانی کی78ویں سالگرہ (کل) منائی جائے گی

لاہور۔7 دسمبر : فلمسٹار رانی کی78ویں سالگرہ (کل) اتوار کو منائی جائے گی۔ وہ8 دسمبر1941 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پیدا ہوئیں‘ انکا اصل نام ناصرہ تھا اداکارہ رانی کی والد ہ گلوکارہ مختار بیگم کے ساتھ کام کرتی تھی۔ رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962میں انورکمال پاشا کی فلم محبوبہ میں ایک ثانوی کردار سے کیا۔ انہوںنے اردواور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اداکارہ رانی نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی جو ناکام ثابت ہوئی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp