مہوش حیات کی مسجد نبویؐ میں لی گئی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

کراچی : پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبویؐ میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکار و گلوکارہ مہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں۔ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدینے میں مسجد نبویؐ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماًگنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں نعت رسول مقبول کے کچھ اشعار بھی لکھے۔
مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرے ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔ انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ سفربہترین رہا اورمیری دعا کہ دنیا کے ہرمسلمان کو یہ سعادت نصیب ہو۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp