بیا خان نے نیا برائیڈل شوٹ مکمل کروا دیا

یہ شادیوں کا سیزن ہے اس لیئے برائیڈل ڈریسز کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہو چکی ہے،بیا خان

لاہور : اداکارہ و ماڈل بیا خان نے برائیڈل شوٹ مکمل کروا دیا،برائیڈل شوٹ گذشتہ روزآئوٹ ڈور لوکیشن پر مکمل کیا گیا جس میں ان کے ساتھ ماڈل مزمل راجپوت بھی دولہا کے لباس میں نظر آئے اس برائیڈل شوٹ کو ارسلان مغل نے مکمل کیا ۔بیا خان کا میک اپ صائمہ راجپوت نے کیا تھا اس شوٹ میں بیا خان اور مزمل راجپوت نے ایمان عدیل کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیئے تھے۔
ایک انٹرویو میں بیا خان نے بتایاکہ ان دنوں شادیوں کا سیزن شروع ہوا ہے اور شادی کے ڈرایسز کی بہت زیادہ ڈیمانڈز ہو گئی ہیں اس لیئے مختلف برانڈز آجکل برائیڈل ڈریسز کے شوٹس میں مصروف ہیں ایک سوال کے جواب میں بیا خان نے کہا کہ یہ میرا چوتھا برائیڈل شوٹ ہے مجھے سب سے اچھے ایمان عدیل کے ڈریسز لگے کیونکہ ان پر کیا جانیوالا کام بہت زیادہ نفیس ہے اور دیدہ زیب ڈیزائنز ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp