میشا شفیع ہتک عزت دعوی کیس کی سماعت جج کی مصروفیات کے باعث مسلسل دوسری بار ملتوی

لاہور : گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ کی بطور سیشن جج فرائض کی انجام دہی میں مصروفیات کے باعث مسلسل دوسری بار ملتوی کر دی گئی ۔ عدالت نے دونون فریقین کے وکلا ء کی رضامندی سے سماعت 09 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔قبل ازیں گلوکارہ میشا شفیع اس مقدمے میں بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئی تھیں تاہم سماعت ملتوی ہونے پر میشا شفیع بغیر بیان ریکارڈ کرائے عدالت سے روانہ ہو گئیں۔میشا شفیع کی والدہ صبا فیصل بھی ان کے ہمراہ عدالت آئیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp