ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی موبائل فون استعمال کرنے سے متعلق رپورٹ کی تردید

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اب بھی کال کرنے کے لئے ذاتی موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ٹویٹ میںکہا وہ کسی بھی طرح کے ذاتی موبائل فون کا نہیں بلکہ حکومت کی طرف سے جاری اور منظورشدہ فون کا ہی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے سی این این کی یہ رپورٹ بالکل غلط ہے کہ سکیورٹی انتباہ کے باوجود میں اب بھی ذاتی موبائل فون استعمال کر رہا ہوں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp