کوشش ہوتی ہے اپنے کام سے کام رکھوں ،کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی، نیلم منیر

ہمیشہ کیریئر پر توجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور رائے دیتا ہے اس پر کبھی نہیں سوچا، انٹرویو

کراچی : پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جبکہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دارہوگئی ہوں۔ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پرتوجہ دی، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پرمیں نے کبھی نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے کام سے کام رکھوں جب کہ میں کسی کے بھی معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ میں منصوبہ بندی کرکے نہیں چلتی ، اگر آگے جاکرانہیں شوبزچھوڑنا پڑا توچھوڑدیں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp