شوبز میں نئے آنے والوںکی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ فرزانہ تھیم

تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں حسد کا عنصر نہ ہو تو اس سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہے

لاہور : سینئر اداکارہ فرزانہ تھیم نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے والے نئے لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ، تنقید ضرور ہونی چاہیے لیکن اس میں حسد کا عنصر نہ ہو تو اس سے اصلاح کا پہلو نکلتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ نئے آنے والوں کی رہنمائی کروں کیونکہ جو آج سینئرز ہیں وہ بھی یہی مراحل طے کر اس سطح پر پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلم اور ٹی وی پر اچھا کام ہو رہا ہے لیکن مزید بہتری لانے کی گنجائش موجود ہے ۔ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو ہمیں جدت اپنانے کے ساتھ اپنے ماضی سے بھی سبق حاصل کرنا ہوگا اوراس اقدام سے ہم راستہ نہیں بھٹکیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 7 دسمبر 2019

Share On Whatsapp