حرا مانی نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اوسلو کا رخ کر لیا

اسلام آباد : اداکارہ حرا مانی نے چھٹیاں گزارنے کیلئے اوسلو چلی گئیں۔حرامانی ان دنوں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہیں جہاں پر بنائی گئی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئرکی ہیں، اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں ، جبکہ ڈرامہ سیریل’’دو بول‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھرعفان وحید کیساتھ ڈرامہ سیریل’’غلطی‘‘ میں دکھائی دیں گی جو جلد آن ایئر کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 6 دسمبر 2019

Share On Whatsapp