مسجد حرام میں توسیعی کام 1444 ہجری میں مکمل ہو جائے گا

دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ، اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ توسیعی کام بھی جاری رہتا ہے،سعودی حکام

مکہ مکرمہ : مکہ مکرمہ میں مسجد حرام سے متعلق مطاف اور تیسری سعودی توسیع کے منصوبوں کا 80% کام مکمل ہو چکا ہے۔ مطاف اور شامیہ کی توسیع سمیت مسجد حرام کے تمام ترقیاتی منصوبے 1444 ہجری میں پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے۔حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں انجینئرنگ کے امور کے ڈائریکٹر (انجینئر) عمار الاحمدی نے سعودی اخبار کوبتایاکہ مطاف کی توسیع کے منصوبے میں متعدد دیگر متعدد منصوبے شامل ہیں۔
یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک منفرد منصوبہ ہے جہاں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے ساتھ ساتھ توسیعی کام بھی بنا کسی توقف جاری رہتا ہے۔ منصوبوں سے متعلق ایجنسی براہ راست نگرانی اور جائزے کا کام انجام دیتی ہے۔ اس کے علاوہ دیکھ بھال اور مرمت کے کاموں پر بھی خصوصی توجہ کے نتیجے میں قابل ذکر بہتری آئی ہے۔ مثلا 1439 ہجری میں (مرحوم) شاہ فہد توسیع کی برقی سیڑھیوں میں 60 مرتبہ شکایات سامنے آئیں جب کہ گذشتہ برس 1439 ہجری میں یہ تعداد کم ہو کر 8 رہ گئی۔الاحمدی نے کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں مسجد حرام میں ترقیاتی اور توسیع منصوبوں کے حوالے سے بڑی پیش رفت کی امید ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 دسمبر 2019

Share On Whatsapp