ملک بھرسے لاکھوں افراد 22دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے

گزشتہ چار ماہ سے کشمیر کربلا بنا ہوا ہے لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر اور قتل عام پرپتھر دل حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

لاہور : :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے لاکھوں افراد 22دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے کشمیر کربلا بنا ہوا ہے لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر اور قتل عام پرپتھر دل حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دعو ی ٰ کیا ہے کہ ملک بھرسے لاکھوں افراد 22دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ گزشتہ چار ماہ سے کشمیر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے لیکن کشمیر میں ہونے والے ظلم و جبر اور قتل عام پرپتھر دل حکمران تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ سینٹرسراج الحق نےبتایا ہے کہ حکمران خود اداروں کے مابین اختیارات کی جنگ کا عتراف تو کررہے ہیں البتہ عوام سے مسلسل جھوٹ بو لا جا رہا ہے۔اسراج الحق کا کہنا ہے کہ 15ماہ گزر چکے ہیں مگر تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا گیا کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں عام آدمی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پس رہا ہے۔امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ سونا چاندی مہنگا ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے لیکن اب آلو ، ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی باتیں کر رہے ہیں۔
                                                                         

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 دسمبر 2019

Share On Whatsapp