عمران خان بہت خطرناک آدمی ہے

تحریک انصاف کے مخالف جماعتوں کومشورہ دیتا ہوں کہ عمران خان سے بچ جاؤ،نوجوت سنگھ سدھو


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : : سینئر تجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعظم کے عقل مندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ عمران خان بہت خطرناک آدمی ہے یہ بات وقت ثابت کرے گا ۔صحافی عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھوسے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہیں جس پر سدھو نے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سیاسی جماعتوں کو عمران خان سے بچنا چاہیے۔
سینئر صحافی عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اتنی کتابوں کے نام یاد نہیں ہونگے جتنے وزیراعظم عمران خان نے پڑھ رکھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سوچ کو بدلنے کا ماسٹر ہے لوگوں کی توجہ بدل دینے میں ماہر ہے۔ بہت سے معاملات ایسے ہیں جس پر عمران خان لوگوں کی توجہ نہیں پڑنے دیتے۔یادررہے نوجوت سنگھ سدھو کی کرتارپور راہداری کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے بس میں گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
سدھو نے وزیراعظم عمران خان سے بس میں سفر کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا میں جتنا پہلے آپکا نام تھا آج اس سے سو گنا زیادہ پہچان آپکو بابے گورونانک نے دے دی ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم سے مزید کہا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ نے کتنا بڑا کام کیا ہے، آپ ساری دنیا کے سکھوں کے دلوں میں جابسے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نارووال میں کرتارپور راہدری کا افتتاح کر کے بھارتی وفد کے ہمراہ بس میں کھڑے ہو کر ٹرمینل کی جانب جا رہے تھے جب نوجوت سنگھ سدھو نے انکا ایک بار پھر شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی۔ تاہم اب سیئنر تجزیہ کار عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو سے دلچسپ گفتگو بیان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو ایک عقل مند انسان قراردیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 دسمبر 2019

Share On Whatsapp