پولینڈ ،گیس دھماکے میں 6 افراد ہلاک، 2 لاپتہ

وارسا : جنوبی پولینڈ کے ایک گھر میں گیس کے دھماکہ میں 6 افراد ہلاک اور2 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ گیس دھماکہ گزشتہ رات پولینڈ کے جنوبی سیاحتی مقام شسیزرے کے ایک گھر میں اچانگ گیس کا دبائو کم ہو نے کے بعد ہوا جس کی وجہ گھر کے قریب جاری تعمیراتی کام کے باعث گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنا ہو سکتا ہے۔ دھماکے کا باعث 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے جنہیں ملبے سے نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 5 دسمبر 2019

Share On Whatsapp