شیخوپورہ کی عمر رسیدہ خاتون جسمانی مشقت کرنے پر مجبور

مسرت بی بی شوہر کی علالت کے باعث ریڑھی لگا کر بچوں کا پیٹ پالتی ہیں

شیخوپورہ : شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والی عمر رسیدہ خاتون جسمانی مشقت کرنے پر مجبورہے ۔مسرت بی بی شوہر کی علالت کے باعث ریڑھی لگا کر بچوں کا پیٹ پالتی ہیں۔ مسرت بی بی کا کہنا تھا کہ آج سے ستائیس سال پہلے انکی شادی ہوئی لیکن شادی کے محض پانچ سال بعد ہی اس کا شوہر خارش کے ایک مرض میں مبتلا ہو گیا جس کے باعث وہ زیادہ دیر کھڑا نہیں ہو سکتا تھا اور کام کرنے قابل نہ رہا۔
گھر میں غربت اور افلاس کے باعث میں نے باہر کام کرنا شروع کیا تھا ۔گھر میں چھوٹے بچوں کا پیٹ پالناتھا۔اس کا کہنا تھا کہ پہلے پہل لوگوں کے گھروں میں کام کرنا شروع کیا ،پھر کسی نے ریڑھی لگا کر پراٹھے بیچنے کا مشورہ دیا۔ریٹرھی لگانے کے پیسے نہیں تھے ،جس پر ایک سفید پوش نے مجھے سامان لے کر دیا اور آج میں شیخوپورہ مشہور بتی چوک میں ریڑھی لگا کر ساری رات تک پراٹھے بیج کر اپنا ،اپنے شوہر کا اور اپنے بچوں کو پیٹ پال رہی ہوں۔
آبدیدہ ہو کر ان کا کہنا تھا کہ ان کا گزر بسر بہت مشکل سے ہوتا ہے اور انکی امداد کی جائےتاکہ وہ اپنی بقایا زندگی یہ مشکل ترین کام نہ کرنا پڑے۔
                                                                                                                                            

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp