بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 6 دسمبر کو کھیلا جائے گا

ممبئی : بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 دسمبر کو حیدر آباد (دکن) میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 8 دسمبر کو تھیرو واننتھاپورہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 دسمبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp