ہم نے اپنے صارفین کو مناسب قیمت پر انٹرنیشنل برانڈز دینے کا تہیہ کر رکھا ہے‘مس خدیجہ

Khajkk Lounge کے برانڈڈریسزاور جیولری تیار کررہے ہیں جو موسم اور ایونٹ کی مناسبت سے تیار کیئے جارہے ہیں‘خالد

کھڈیاں خاص : ہم نے اپنے صارفین کو مناسب قیمت پر انٹرنیشنل برانڈز دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار Khajkk Lounge کی سی ای اومس خدیجہ نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ا نہوں نے کہاکہ ہم نے شہرلاہور کے دل ایم ایم عالم روڈ پر Khajkk Lounge کی اوپپنگ کردی گئی ہے جہاں پر صارفین کی ایک کثیرتعداد وزٹ کرچکی ہے اور ہماری اشیاء میں دلچسپی ظاہر کرچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنے صارفین کو فیشن برانڈز سے متعلق مختلف ٹرینڈز پیش کیئے ہیں جو ایک فیشن شوکے زریعے دکھاچکے ہیں جسے ملک کی نامور ماڈلز نے پیش کیا تھا۔
Khajkk Lounge کے ایگزیکٹو مسٹرخالد نے بتایا کہ ہم اپنے صارفین کے لیئے Khajkk Lounge کے برانڈڈریسزاور جیولری تیار کررہے ہیں جو موسم اور ایونٹ کی مناسبت سے تیار کیئے جارہے ہیں انشاء اللہ یہ تمام تر سہولیات انہیں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کاروبار کو ترجیح اس لیئے دی کہ یہاں پر برانڈز کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے اور اس سے صارف اور بزنس مین کا ایک دوسرے پر اعتماد مذید پختہ ہوتا ہے ہم انشاء اللہ اپنے صارف کا یہ اعتماد کبھی نہیں توڑیں گے اور انہیں بہتر سے بہترین مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp