عالمی باکس آفس پرفروزن ٹوکا راج برقرار

, ایڈونچرفلم نے 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرز کما کرنمبرون کی پوزیشن برقراررکھی

لاس اینجلس : ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی عالمی باکس آفس پر فروزن ٹو کا راج برقرار ہے۔ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرسحرطاری ہے۔ ایڈونچرفلم نے 73 کروڑ9 لاکھ ڈالرز کما کرنمبرون کی پوزیشن برقراررکھی۔فلم کے سیکوئل میں ایل سا اینا کرسٹوف اور اولف اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچرپرنکل چکے ہیں۔2013 میں 150 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی جانے والی فلم فروزن نے دو آسکر ایوارڈ جیتے تھے اور مجموعی طور پر ایک اشاریہ دو بلین ڈالرز کی کمائی کی تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 دسمبر 2019

Share On Whatsapp