سعودی عرب، شیرخوار بچوں کی شرح اموات کمی

ریاض : سعودی عرب میں گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران شیر خوار بچوں کی شرح اموات میں غیرمعمولی کمی ہوئی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی امور صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیر معمولی بہتری کے آثار واضح دکھائی دینے لگے ہیں۔ 1960ء میں سعودی عرب میں نومولود بچوں میں اموات کی شرح کافی زیادہ تھی۔ ایک ہزار بچوں میں سے 185لقمہ اجل بن جاتے تھے۔ماضی کے مقابلے میں اب یہ تعداد گھٹ کر سات فی ہزار رہ گئی ہے۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں طبی اداروں کی جانب سے بچوںکے لیے ویکسینیشن کے جامع منصوبے کے انتہائی مثبت اثرا ت برآمد ہوئے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ80 کی دہائی میں بچوں کی ویکسینیشن کا تناسب41 فیصد تھا جبکہ 2018 میں 97 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 29 نومبر 2019

Share On Whatsapp