وزیرصحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس

پنجاب کوڈینگی کی بیماری سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے‘صوبائی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور : وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر اورسپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے پیش اقدامات اورہیومن ریسارس مینجمنٹ کاتفصیلی جائزہ لیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے صوبائی وزیرصحت کوڈینگی کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کوڈینگی کی بیماری سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔معاشرہ میں ڈینگی بیماری سے متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے جلدورکشاپس منعقدکی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں مختلف خالی اسامیوں پرفی الفوربھرتیاں مکمل کی جائیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان سے محکمہ میں خالی اسامیوں کی فہرست طلب کرلی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کویقینی بنانے میں ہیومن ریسارس کی بڑی افادیت ہے۔ہر ڈیپارٹمنٹ میں خالی اسامیوں پربھرتی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں۔ اسامیوں میں چارج نرس، الائیڈہیلتھ پروفیشنلز، انیستھیزیاٹیکنالوجسٹ، نیفرولوجسٹ ومختلف سیٹیں شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 نومبر 2019

Share On Whatsapp