This Raw Turkey Is Actually A Delicious Cake

یہ ٹرکی کا گوشت نہیں بلکہ مزیدار کیک ہے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

اس تصویر میں نظر آنے والا ٹرکی کا گوشت حقیقی نہیں بلکہ یہ تو  اصل میں مزیدار کیک ہے۔اگرچہ آپ کو معلوم بھی ہو کہ یہ ٹرکی کا گوشت حقیقی نہیں لیکن پھر بھی اسے دیکھ کر کہیں سے نہیں لگتا  کہ یہ گوشت نہیں ہے۔اسے انگلش کیک آرٹسٹ سارا ہارڈی نے بنایا ہے۔سارا کو مومی مجسمے بنانے کا تجربہ بھی ہے۔اپنے اسی تجربے کی وجہ سے سارا انسانی اعضا، سے لیکر پرندے اور مینڈک تک  کی صورت میں کیک بنا لیتی ہیں۔

سارا کو  اس طرح کے حقیقی کیک بناتے 4 سال ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر اس طرح کیک بنانے کے ٹٹوریل بھی رکھے ہیں۔تاہم اُن کی ویڈیوز اس وقت وائرل ہوئی، جب فوڈ انسائیڈر نے اُن سے متعلق  ایک ویڈیو شیئر کی۔
سارا نے بتایا کہ پہلے وہ مختلف عجائب گھروں کے لیے مومی مجسمے بناتی تھی لیکن بچوں کی پیدائش کے بعد انہوں نے خطرناک کیمیکلز سے کھیلنا بند کر دیا اور اپنے بچوں کے لیے کیک بنانے لگیں۔اُن کے کیک مشہور ہوئے تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سارا کے بنا ئے کیک کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


تاریخ اشاعت : منگل 26 نومبر 2019

This Raw Turkey Is Actually A Delicious Cake
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں