لیڈرشپ کیلئے اچھی نیت کا ہونا بہت ضروری ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد میں ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنا رہے ہیں ،اسکی شروعات پرائمری ہیلتھ کئیر سنٹر سے ہوگی، معاون خصوصی کا خطاب

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لیڈرشپ کیلئے اچھی نیت کا ہونا بہت ضروری ہے، اسلام آباد میں ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنا رہے ہیں ،اسکی شروعات پرائمری ہیلتھ کئیر سنٹر سے ہوگی۔ منگل کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آبپارہ زچہ بچہ سنٹر پولی کلینک کی آپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دن کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے ،لیڈرشپ بہت ضروری ہے۔
انہوںنے کہاکہ لیڈرشپ کیلئے اچھی نیت کا ہونا بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ لیڈر کا ایک مقصد ہوتا ہے جو اسے پورا کرنا ہوتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک لیڈر اپنی ایک اچھی ٹیم بناتا ہے ،ڈاکٹر شعیب نے پولی کلینک میں کئی اچھے اقدامات کیے ۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں ماڈل ہیلتھ کیئر سسٹم بنا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اسکی شروعات پرائمری ہیلتھ کئیر سنٹر سے ہوگی ،اسلام آباد کے 16 ہیلتھ کئیر سنٹرز بلکل ناکارہ تھے ۔
انہوںنے کہاکہ تین ہیلتھ کیئر سنٹرز اور بنائیں گے،جمعے کے روز ہم نے پہلے ہیلتھ کئیر سنٹر کا افتتاح کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ شاہ اللہ دتہ میں پہلے ہیلتھ کئیر سنٹر کا افتتاح کریں گے ،باقی تمام سنٹرز کو بھی اسکے ساتھ ملا کر چلیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پولی کلینک میں پہلے دو تین ڈیلیوریز ہوتی تھی ،اب 50 100 کے قریب سکیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پولی کلینک میں پہلے مریضوں کا خاصہ رش رہتا تھا ،اب یہ بوجھ 30 فیصد کم ہوجائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 27 نومبر 2019

Share On Whatsapp