بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا گیا

لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیوں اداروں کو الرٹ رہنے، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت

لاہور : بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا گیا، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیوں اداروں کو الرٹ رہنے، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں موسم سرما کی اب تک کی سب سے طوفانی بارشیں اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس کے بعد صوبائی حکومت نے ریسکیوں اداروں کو ہنگامی طور پر الرٹ کر دیا ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پنجاب میں بھی بارشوں کی پیشن گوئی ہے۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران جنوبی اوربالائی پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم جہلم،سرگودھا،خوشاب،راولپنڈی،چکوال ،اٹک،اور دیگر چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پر گرج چمک کے سا تھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف با ری کا امکان ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم خشک اورسرد رہا جبکہ شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
                                              

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp