روزگار کے متلاشی پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، جاپان نے روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا

جاپان نے دنیا بھر کے شہریوں کے لیےساڑھے 3 لاکھ آسامیاں پیدا کر دیں، فیصلہ جاپان میں معمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے اور نوجوان افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث لیا گیا

اسلام آباد : روزگار کے متلاشی پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری، جاپان نے روزگار کی فراہمی کیلئے پاکستان کو 10 ترجیحی ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا، جاپان نے دنیا بھر کے شہریوں کے لیےساڑھے 3 لاکھ آسامیاں پیدا کر دیں، فیصلہ جاپان میں معمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے اور نوجوان افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان نے دنیا بھر کے شہریوں کے لیےساڑھے 3 لاکھ آسامیاں پیدا کردی ہیں۔
جبکہ جاپان نے اپنے ملک میں غیر ملکیوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے 10 ترجیحی ممالک میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا ہے۔ جاپان معمر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے اور نوجوان افرادی قوت کی شدید کمی کے باعث عالمی ممالک کے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جاپان میں غیر ملکیوں کو ساڑھے تین لاکھ نوکریاں ملیں گی۔
پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے اعلان کیا کہ جاپان کو توقع ہے کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد جاپان آکر کام کرے گی اور رہائش اختیار کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا ممالک کے شہریوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا جو جاپان آنے کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کو ترجیحی ممالک کے فہرست میں رکھنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان قائم اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔
جاپان کے اس اعلان کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ روزگار کے متلاشی ہزاروں پاکستانیوں کو ایشیا کے سب سے ترقی یافتہ ملک میں روزگار کے مواقع میسر آ سکیں گے۔
                                                            

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp