پی سی بی کی بی او جی کا 56واں اجلاس کل ہوگا

22 نومبر کو ہونے والا اجلاس سہ پہر 3 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

اسلام آباد : پی سی بی کی بی او جی کا 56واں اجلاس کل جمعہ کو ہوگا،22 نومبر کو ہونے والا اجلاس سہ پہر 3 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا،پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو اجلاس میں اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گے،اجلاس میں کرکٹ ایسوسی ایشنز کیلئے ماڈل آئین پر تبادلہ خیال جائیگا،اجلاس میں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے قیام اور حدود کا تعین کیا جائے گا،اجلاس میں پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے آئین کی منظوری بھی دی جائے گی،اجلاس میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ سیریز اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا،چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp