ویں نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ 24 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد : پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ 24 نومبر سے شروع ہوگی، تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے میچز کراچی میں 24 نومبر سے جبکہ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 25 نومبر سے شروع ہونگے، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو سات گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، گروپ ون میں جفا کلب، کراچی کلب اور نسیم حمید کلب، گروپ ٹو میں دیا کلب، بلوچستان اور فٹ بال سکول آف ایکسیلنس، گروپ تھری میں محسن گیلانی کلب، کراچی ککرز کلب، کراچی یونائیٹڈ کلب اور سندھ، گروپ فور میں پاکستان واپڈا، سی جے ایم کلب سیالکوٹ اور ینگ رائزنگ سٹار کلب لیہ، گروپ فائیو میں پنجاب، ماڈل ٹاؤن کلب اور ہائرایجوکیشن کمیشن، گروپ سکس میں ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی، اسلام آباد اور گلگت بلتستان جبکہ گروپ سیون میں پاکستان آرمی، فرنٹ ایئر کلب، خیبرپختونخوا اور ہاکس کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔
چیمپئن شپ مقابلے 5 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp