Adam Gilchrist And Brett Lee Make Fun Of The Decision Against Mohammed Rizwan
According To The TV Replay, Pete Cummins Had Nine Balls But The Umpires Ruled In Favor Of The Bowler.

ایڈم گلکرسٹ اور بریٹ لی محمد رضوان کیخلاف متنا زع فیصلے کا مذاق اڑانے لگے

ٹی وی ری پلے مطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ باﺅلر کے حق میں دے دیا

برسبین : سابق آسٹریلیوی وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ اور فاسٹ باﺅلر بریٹ لی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوران قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تھرڈ امپائر کی جانب سے متنازع طور پر آﺅٹ قرار دیئے جانے والے فیصلے کا مذاق اڑانے لگے ۔ برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں محمد رضوان کا سکور 37 رنز پر پہنچا تو 55 ویں اوورز کی دوسری گیند پر وکٹ کیپر ٹیم پین نے رضوان کا کیچ لیا۔
ٹی وی ری پلے مطابق پیٹ کمنز نے نو بال کی تھی لیکن امپائرز نے فیصلہ باﺅلر کے حق میں دے دیا۔ اس فیصلے پر کمنٹیٹرز سمیت مبصرین سب ہی حیران رہ گئے۔معروف کرکٹ ویب سائٹ نے بھی کمنٹری میں لکھ ڈالا،کہ گیند نو بال لگ رہی ہے لیکن تھرڈ امپائر نے کئی بار ری پلے دیکھ کر بھی فیصلہ نہ بدلا اور آﺅٹ دے دیا۔بعد ازاں امپائرمائیکل گف نے براڈ کاسٹرز کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ری پلیز میں انہیں واضح طور پر دکھائی نہیں دے رہا تھا اور انہیں لگا کہ کمنز کے پیر کا تھوڑا سا پچھلا حصہ کریز سے پیچھے ہوا میں ہے اس لیے انہوں شک کا فائدہ باﺅلر کو دیا ۔
امپائر کے اس فیصلے پر ایڈم گلکرسٹ نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بریٹ لی فرش پر لگی ایک لائن پر اپنا پاﺅں لیکر سے تھوڑا آگے رکھے مسکرا رہے ہیں ،گلکرسٹ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” حالانکہ بریٹ لی فاسٹ باﺅلر ہے لیکن ان کے خیال میں بھی یہ نو بال تھی “۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 21 نومبر 2019

Share On Whatsapp