نواز شریف ملک کی ایسی حقیقت ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، راجہ مشتاق احمد منہاس

جب بھی پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کی بات ہو گی تو نواز شریف کی بات ہو گی ،پاکستان کی ترقی اور نواز شریف لازم وملزوم ہیں، وزیر اطلاعات آزاد کشمیر

لندن : آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا لندن رہائش گاہ پہنچنے پر مسلم لیگ کے کارکنوں کے ہمراہ استقبال کیا۔وزیر اطلاعات نے اس موقع پر قائد پاکستان محمد نواز شریف کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ قوم کی دعائیں اپنے محبوب قائد کے ساتھ ہیں انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہو کر اپنے کارکنوں میں ہو نگے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کی ایسی حقیقت ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی ترقی ،خوشحالی کی بات ہو گی تو نواز شریف کی بات ہو گی کیونکہ پاکستان کی ترقی اور نواز شریف لازم وملزوم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اپنے قائد کی رہائش گاہ آمد اس بات کا بین ثبوت ہے کہ کارکنوں کی محبت کل بھی نواز شریف کیساتھ انمٹ تھی اور آج بھی ان کی اپنے محبوب قائد سے محبت انمٹ ہے۔انہوں نے پوری قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 نومبر 2019

Share On Whatsapp