نواز شریف ائیرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ فلیٹ پہنچ گئے

حسین نواز، حسن نواز اور سلمان شہباز بھی نواز شریف کے ہمراہ رہائشگاہ پہنچے، اسحاق ڈار نے نواز شریف کا استقابل کیا، کارکنان بھی موجود

لندن : : سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ہیتھرو ائیرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ ایون فیلڈ فلیٹس میں پہنچ گئے ہیں۔ ان کے صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور بھتیجے سلمان شہباز بھی نواز شریف کے ہمراہ رہائشگاہ پہنچے۔ نواز شریف کے سمدھی اور سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا گھر میں استقابل کیا، اس موقع پر گھر کو پھولوں اور گلدستوں سے سجایا گیا تھا۔
نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور بھائی شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف آج صبح لندن روزنہ ہوئے تھے، نواز شریف آج صبح سابق وزیراعظم قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے ائیر پورٹ پہنچے، جس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، خاندان کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔ قافلے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مریم نواز نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا تھا۔ ضروری ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے پائلٹ کو اڑان کی اجازت دی اور اب وہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ڈاکٹر عدنان نے ائیر ایمبولینس ہیتھروائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کی تصدیق کی جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق 10بج کر 28منٹ پر ائیرپورٹ پر لینڈ کی۔ اب نواز شریف اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہین وہ کل کلینک جائیں گے جہاں انکا علاج شروع کیا جائے گا۔
اس حوالے سے حسین نواز نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے نواز شریف کے علاج سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ہمارے لیے صرف میاں صاحب کا علاج اہم ہے، قوم میاں صاحب کی صحتیابی کیلئے دعا کرے ۔ حسین نواز نے کہا کہ پاکستانی حکومت میں انسانی ہمدردی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، میری والدہ کو بھی سیاسی بنانے کی کوشش کی گئی۔ نواز شریف کی تمام بیماریوں کا علاج ایک چھت تلے ہونا چاہیے، نواز شریف کو علاج کیلئے امریکا بھیجنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کریں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 نومبر 2019

Share On Whatsapp