جے یو آئی ف نے حکومت کیخلاف جاری پلان بی کے بھی خاتمے کا اعلان کر دیا

رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی سڑکیں کھول دی جائیں، پلان بی کے تحت ملک بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کر رہے ہیں: اکرم درانی

اسلام آباد : جے یو آئی ف نے حکومت کیخلاف جاری پلان بی کے بھی خاتمے کا اعلان کر دیا، اکرم درانی کا کہنا ہے کہ رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی سڑکیں کھول دی جائیں، پلان بی کے تحت ملک بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی کا پلان بی کے تحت ملک بھر میں سڑکوں کی بندش ختم کرنےکااعلان، جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی نے اعلان کیا ہے کہ رہبر کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے ملک بھر کی سڑکیں کھول دی جائیں۔ رہبر کمیٹی نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضل الرحمان اس سےمتعلق قائدین سےرابطےکرکےتاریخ کاتعین کرینگے۔ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے ممبران کے نام تجویز کریں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp