سالانہ کینسر کیئر ہسپتال چیئریٹی پولو کپ 2019ء شروع

لاہور : لاہور کنٹری اینڈ پولو کلب کے زیراہتمام سالانہ کینسر کیئر ہسپتال چیئریٹی پولو کپ 2019ء شروع ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی ٹریٹ کارپوریشن پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے نمائندے سید شاہد علی تھے۔ اس موقع پر کینسر کیئر ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر شہریار، صدر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
افتتاحی تقریب میں سید شاہد علی نے فیتہ کاٹنے کے بعد بال پھینک کر میچ کا افتتاح کیا۔ پہلے روز کھیلے گئے میچ میں باڑیز نے زکی فارمز کو 9-4.5 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے ایمسٹو ایروز نے پانچ، احمد زبیر بٹ نے تین جبکہ آغا موسی نے ایک گول سکور کیا جبکہ زکی فارمز کی طرف سے حمزہ خان نے دونوں گول سکور کیے جبکہ اڑھائی گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ لاہور کنٹری اینڈ پولو کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب نے کینسر کیئر ہسپتال کی انتظامیہ ڈاکٹر شہریار اور دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp