پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ 2019 کے دوسرے روز لاڑکانہ، بنوں، پشاور اور لاہور ٹیکنیکل بورڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

اسلام آباد ۔ : پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ 2019 کے دوسرے روز لاڑکانہ، بنوں، پشاور اور لاہور ٹیکنیکل بورڈ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ گوجرانوالہ اور لاہور کا میچ برابر رہاہے۔ گذشتہ روز تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی نگرانی میں کھڑ و اسپورٹس کمپلیکس لاڑکانہ میں کھیلے گئے پہلے میچ گوجرانوالہ بورڈ اورانٹرمیڈیٹ بورڈ لاہور کے درمیان دو دو گول سے برابر رہا۔
گجرانوالا کی طرف سے ثاقب علی نے دو گول کیے جب کے لاہور کی طرف سے حبیب اور ابراہیم نے ایک ایک گول کیا دوسرے میچ میں لاڑکانہ بورڈ نے ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ کو 13-0 سے شکست دے دی۔ لاڑکانہ کی طرف سے سمیر احمد نے 4گول اور جواد احمد نے 4 گول جب کے سراج علی ،گل مہدی ،عدنان علی عبدل قادر اور میر مسّلم نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں بنوں بورڈ نے حیدرآباد بورڈ کو 1۔
4 سے شکست دے دی بنوں کی طرف سے طاہر نے دو گول جب کے مجیب اللہ اور اسامہ نے ایک ایک گول کیا۔ حیدرآباد کی طرف سے واحد گول شایان احمد نے کیا چوتھے میچ میں انٹرمیڈیٹ پشاور نے سوات بورڈ کو 2-1 سے شکست دے دی۔ پشاور کی طرف سے یاسر اور سلیم نے ایک ایک گول کیا جب کے سوات کی طرف سے واحد گول رحمان علی نے کیا پانچویں میچ میں ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے سیکنڈری بورڈ کراچی کو 10-0 سے شکست دے دی۔ لاہور کی طرف سے روہن نے تین گول جب کے آصف نے دو گول عبدل معید نے دو گول جب کے عثمان بشیر نے ایک ابو ہریرہ نے ایک اور نعمان دلشاد نے ایک گول کیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp