فیڈرل بورڈ انٹرڈائریکٹوریٹ سکولزبوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد ۔ : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام جاری فیڈرل بورڈ انٹرڈائریکٹوریٹ سکولزبوائز فٹ بال چیمپئن شپ میں چار میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جی ایٹ فور نے روٹس سکول اینڈ کالج راولپنڈی کو 3-0 گول سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج آرڈیننس روڈ راولپنڈی نے سلام آباد ماڈل سکول فار بوائز ایف الیون تھری کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہراد یا۔ تیسرے میچ میں جے ای ایس ٹیکسلا نے جی آئی کے کالج ٹوپی سوابی کو 3-5 پنلٹی ککس سے شکست دی۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ چوتھے میچ میں اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی ٹین تھری نے بحریہ کالج ای ایٹ کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ میچ کمشنر کے فرائض محمد صدیق بنگش نے جبکہ ریفری کے شکیل احمد نے انجام دیئے۔ چیمپئن شپ میں 34 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp