بنگلہ دیش نے پانچویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 50 رنز سے ہرا کر یوتھ سیریز جیت لی

ڈھاکہ ۔ : بنگلہ دیش انڈر 19 نے پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں سری لنکا انڈر 19 کو 50 رنز سے ہرا کر یوتھ سیریز 4-0 سے جیت لی۔ چٹاگانگ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے، توحید نے 111 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نبیل 65 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا انڈر 19 کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 233 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، راوندو راسنتھا 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ توحید کو میچ اور سیریز کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp