سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری

لیبیا‘صومالیہ‘ساﺅتھ سوڈان‘سینٹرل افریقہ‘مالی‘شام‘عراق‘یمن اور افغانستان خطرناک ترین ممالک میں شامل

واشنگٹن : سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری کردیا گیا سیکیورٹی اسپیشلسٹ انٹرنیشنل (ایس او ایس) کی جانب سے جاری کردہ نقشے کے مطابق لیبیا، صومالیہ خطرناک ترین ممالک ہیں اور افغانستان، وینزویلا جانے میں بھی احتیاط برتی جائے. رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں دنیا کے سب سے خطرناک ممالک کا نقشہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق لیبیا اور صومالیہ خطرناک ترین ممالک ہیں جبکہ نو دیگر مقامات محفوظ ہیںسب ے زیادہ خطرے والے ممالک میں لیبیا‘صومالیہ‘ساﺅتھ سوڈان‘سینٹرل افریقہ‘مالی‘شام‘عراق‘یمن اور افغانستان شامل ہیں.
اسی طرح رپورٹ میں سب سے کم سیکورٹی رسک والے ممالک میںناروے، فن لینڈ اور آئس لینڈ ، سوئیڈن اور گرین لینڈ‘ڈنمارک‘سوئٹزرلینڈ‘لکسمبرگ‘سلووینیا‘انڈورا اور سیلوا بریڈ کو طبی مقاصد، سیکیورٹی اور حادثات کے لحاظ سے محفوظ ترین ملک قراردیا گیا ہے . ایس او ایس کے مطابق جن ممالک میں میڈیکل کے ایشوز ہیں ان میں افریقی ممالک نائیجیریا، گونیا، سیریا، لیونی، لیبیا، ساﺅتھ سوڈان، سینٹرل افریقی ممالک شامل ہیں جبکہ یمن اور شمالی کوریا کو سیکیورٹی اور صحت کے حوالے سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے.
رپورٹ کے مطابق جن ممالک میں سیکیورٹی، میڈیکل اور حادثات کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں ان میں کینیڈا، امریکا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں. سیکیورٹی ماہرین کے مطابق سیاحوں اور بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو سیاسی تشدد، دہشت گردی اور شورش سمیت، معاشرتی بدامنی اور پرتشدد واقعات اور چھوٹے چھوٹے جرائم سے مسافروں کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے. ٹریول رسک نقشے کے ساتھ ہی، بزنس لچک ٹرینڈ واچ 2020 نے یہ بھی پایا کہ 47 فیصد کاروباری مسافر آئندہ سال میں ان ممالک میں سفر کے خطرات میں اضافے کی توقع کرتے ہیں.

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp