ہواوے کو ایک بار پھر امریکی عارضی ریلیف مل گیا،90دن کا لائسنس جاری

19نومبر کو ریلیف ختم ہوگیا، ایک بار پھر تین ماہ کا استثنی دیئے جانے کا امکان ہے،ذرائع

واشنگٹن : امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے والی چینی کمپنی ہواوے کو امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے تیسری بار عارضی جنرل لائسنس دیئے جانے کا امکان ہے۔رواں سال مئی میں ہواوے پر تجارتی پابندیوں کا نفاذ ہوا تھا مگر امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے اس موقع پر چینی کمپنی کو پابندیوں سے 3 ماہ کا استثنی عارضی لائسنس کے اجرا کے ذریعے دیا گیا، تاکہ وہ امریکی کمپنیوں سے کاروبار جاری رکھ سکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی بلیک لسٹ میں شامل کمپنی کے امریکی کمپنیوں سے کاروبار کے حوالے سے عارضی لائسنس کی مدت 19 اگست کو ختم ہونے پر مزید 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری کیا گیا۔اب یہ مدت 19 نومبر کو ختم ہوگئی ہے اور اسے ایک بار پھر 3 ماہ کا استثنی دیئے جانے کا امکان ہے۔مئی میں ہواوے کو بلیک لسٹ کرنے کے بعد امریکی کمپنیوں کو چینی کمپنی کے ساتھ کام کرنے کے لیے حکومتی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے مزید 90 دن کے لیے عارضی لائسنس جاری کیا جائے گا جس کی بدولت ہواوے ٹیلی کام نیٹ ورکس کے ساتھ کام کرسکے گی جبکہ اس کے فونز کو سافٹ وئیر اپ ڈیٹس بھی ملتی جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp