امریکی ریاست اوکلاہوما میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک

واشنگٹن : امریکی ریاست اوکلاہاما میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ وال مارٹ سٹور کی کار پارکنگ میں پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس سے اس میں سوار خاتون اور مرد ہلاک ہوگیا بعدازاں اس نے خو د کو بھی فائر کرکے ہلاک کر لیا ۔ پولیس کے مطابق دوہرے قتل اور خودکشی کے محرکات فورہ معلوم نہیں ہوسکے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

تاریخ اشاعت : منگل 19 نومبر 2019

Share On Whatsapp