پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی کرکٹرز فٹنس کیمپ شروع ہو گیا

اسلام آباد ۔ : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیراہتمام قومی کرکٹرز فٹنس کیمپ شروع ہو گیا۔ آٹھ روزہ کیمپ 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری رہے گا۔ کیمپ میں محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم کو طلب کیا گیا تھا۔ محمد عرفان اور محمد عامر نے کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹر سہیل سلیم کی زیرنگرانی فزیکل ٹریننگ کی۔ عمرہ کی ادائیگی کے باعث عماد وسیم کیمپ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔
شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں مصروفیت کے باعث کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا۔ شعیب ملک، آصف علی اور وہاب ریاض کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ خوشدل شاہ اور محمد حسنین اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کے باعث کیمپ کا حصہ ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp