ماڈ ل واداکارہ ثناء نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا

اب شوبز میں کام کرنے کو دل نہیں کرتا گھریلوں زندگی گزاروں گی،ثنا ء نور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2019ءنمائندہ خصوصی،باؤ اصغر) ماڈ ل واداکارہ ثناء نور نے شوبز انڈسٹری کو خیر آباد کہہ دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثناء نور نے دوسری بار عمرہ شریف کی سعادت حاصل کے وطن واپسی پر ہمارے نمائندے کو بتایا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی دوبار عمرہ شریف کی سعادت حاصل ہوئی اس پر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں،انہوں نے کہا کہ اب شوبز میں کام کرنے کو دل نہیں کرتامکمل طور پر گھریلوں زندگی گزاروں گی،ثنا ء نور نے مزید کہا کہ شوبز میں جتنا بھی کام کیا عزت سے کیا ہے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہواور اب عزت سے ہی شوبز کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ رہی ہوں۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp