جولین اسانج کی حوالگی پر برطانوی عدالت میں سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

لندن : وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی امریکی حوالگی کے سلسلے میں آئندہ ہفتے سوموار کو لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں سماعت ہوگی۔عدالت کے گزشتہ فیصلے کے مطابق اسانج کی صحت سے متعلق مسئلوں کی وجہ سے وہ بیلمارس جیل سے ویڈیو کال کے ذریعہ ہی سماعت میں حاضر ہوں گے۔کچھ دن پہلے اسانج کے والد جان شپٹن نے کہا تھا کہ اسانج کی حالت کافی خراب ہے اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 18 نومبر 2019

Share On Whatsapp