Almost Half Of Americans Believe In Ghosts And Demons

تقریباً آدھے امریکی بھوت پریت اور آسیب پر یقین رکھتےہیں

ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً آدھے امریکی  بھوت پریت اور آسیب پر یقین رکھتے ہیں۔یو گو(YouGov) کی ایک تحقیق کے مطابق 45 فیصد امریکی بھوت پریت، آسیب اور دوسری مافوق الفطرت چیزوں پر یقین رکھتے ہیں۔

تحقیق میں شامل 5 میں 1 (22 فیصد) افراد کا کہنا ہے کہ آسیب  کا واقعی وجود ہوتا ہے۔ 24 فیصد  کا کہناتھا کہ  ان کا وجود ہو سکتا ہے۔بھوتوں کے معاملے میں بھی 20 فیصد نے ان کے وجود کو یقینی اور 25  فیصد نے ان کے وجود کو ممکن قرار دیا۔

اس تحقیق سے پتا چلا کہ آدھے سے زیادہ  ری پبلیکنز (54 فیصد)کے حمایتی مافوق الفطرت مخلوق پر یقین رکھتے ہیں۔دوسری طرف ڈیموکریٹس میں بھوت پریت پر یقین رکھنے والوں کی تعداد 37 فیصد ہے۔تاہم خون آشام مخلوق کی موجودگی پر یقین  رکھنے والوں کی تعداد کافی کم ہے۔ صرف 13 فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ خون آشام مخلوق جیسے ڈریکولا ہمارے درمیان موجود ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں