سعودی عرب ، غیرملکی سرمایہ کاروں پر نئے زکوٰة ضوابط کا اطلاق نہیں ہوگا

ریاض ۔ : محکمہ زکوٰة و آمدنی کے مطابق زکوٰة کے نئے ضوابط غیر ملکی سرمایہ کار پر لاگو نہیں ہوں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کار سے صرف انکم ٹیکس لیا جائے گا۔ زکوٰة کے نئے ضوابط سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم خلیجی ممالک کے باشندوں پر ہی لاگو ہوں گے۔ مقامی اخبارکے مطابق محکمہ زکوٰة و آمدنی کے ترجمان حمود الحربی نے بتایا کہ زکوٰة کے نئے ضوابط یکم جنوری 2020ء سے سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم خلیجی باشندوں پر لاگو ہوجائیں گے۔ الحربی نے مزید کہا کہ ریاض میں ہونے والی محکمہ زکوٰة و ٹیکس کانفرنس کا مقصد تمام تجارتی اداروں اورمتعلقہ فریقوں نیز ایگزیکٹو چیئرمینز اور ٹیکس اداروں کے مدیران کو سننا اور نئے قواعد و ضوابط سے آگاہ کرنا تھا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 17 نومبر 2019

Share On Whatsapp