سری لنکا، صدارتی الیکشن گوٹابایا راجا پاکسے نے جیت لیا

کولمبو ۔ : سری لنکا میں حکمران جماعت کے صدارتی امیدوار ساجتھ پریماداسا نے صدارتی الیکشن میں اپنے حریف گوٹابایا راجا پاکسے کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی ہے۔ سری لنکا میں ہفتے کو صدارتی الیکشن کا انعقاد ہوا جسمیں اتوار کی صبح تک سامنے آنے والے ابتدائی اور غیر حتمی نتائج کے مطابق راجا پاکسے پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر چکے ہیں۔ پریماداسا نے کہا ہے کہ وہ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔ گوٹابایا راجاپاکسے سری لنکا میں تامل باغیوں کے خلاف فیصلہ کن عسکری کارروائیوں کے دور میں وزارت دفاع کے سیکرٹری تھے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 17 نومبر 2019

Share On Whatsapp