نوازشریف وقت سے پہلے ہی واپس آجائیں گے، اعتزاز احسن

نوازشریف مریم نواز کو جیل میں کیسے چھوڑ کرجائیں گے؟ نوازشریف کومریم نوازکی مشکلات کھینچ کرلائیں گی، کیونکہ مریم نواز کی توطبی گراؤنڈ پر ضمانت نہیں ہوسکتی۔ سینئر مرکزی رہنماء پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کی گفتگو

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف وقت سے پہلے ہی واپس آجائیں گے، نوازشریف مریم نواز کو جیل میں کیسے چھوڑ کرجائیں گے؟ نوازشریف کومریم نوازکی مشکلات کھینچ کرلائیں گی، کیونکہ مریم نواز کی توطبی گراؤنڈ پر ضمانت نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے بتادوں کہ میں نے اس کیس سے متعلق کوئی میسج کیا ہی نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پرمجھ سے منسوب کرکے جو بھی ٹویٹس کیے گئے وہ میرے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے سوال کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک قانون امیر اور ایک غریب کیلئے ہے، لیکن اس میں اصل معاملہ یہ اٹھ رہا ہے کہ ایک قانون پنجابی لیڈر اور ایک قانون سندھی لیڈر کیلئے ہے۔ سندھی لیڈر صرف یہ مانگ رہاکہ میرا کیس سندھ میں منتقل کیا جائے۔اگر کیس میں اکاؤنٹس جعلی ہیں تو وہ کراچی سے متعلق ہیں۔
لیکن ٹرائل اسلام آباد میں چل رہا ہے۔ یہ بڑا خطرناک ایشو ہے۔ مجھے دوستوں کے فون بھی آئے ہیں اس پر غور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں میاں نوازشریف واپس آجائیں گے، ہوسکتا ہے وہ قبل ازوقت واپس آجائیں۔نوازشریف نے کیا لکھ کے دیا ہے کیا نہیں دیا یہ اہم بات نہیں ہے، اہم بات یہ ہے کہ شریف فیملی میں نوازشریف کے ساتھ صرف مریم نوازڈٹ کردلیری کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔میاں نوازشریف کے بیٹے تو پتا کس چیز کے بنے ہیں، باپ اور بہن جیل میں ہیں لیکن وہ وہاں موجیں اڑا رہے ہیں۔وہ والدہ کو دفنانے بھی نہیں آئے۔نوازشریف مریم نواز کو جیل میں چھوڑ کرچلا جائے۔مریم کی مشکلات ان کو کھینچ کرلائیں گی۔ مریم نواز کی توطبی گراؤنڈ پر ضمانت نہیں ہوگی، وہ صحت مند ہیں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 17 نومبر 2019

Share On Whatsapp