Girl Sets Guinness Record For Blindfolded Skating In India

14 سالہ لڑکی نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیزرفتار ترین سکیٹنگ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

ایک 14 سالہ بھارتی لڑکی نے  آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیز رفتار ترین رولر سکیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے 51 سیکنڈ میں 1312 فٹ کا فاصلہ طے کر کے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔

14 سالہ اوجل نالاواڈے نے جمعرات کو صبح کو  ہوبلی میں   آنکھوں پر پٹی باندھ کر تیز رفتار ترین سکیٹنگ کی ۔اوجل کو گینیز نے 60 سیکنڈ کا وقت دیا تھا لیکن انہوں نے تیسری اور آخری کوشش میں اپنا ہدف 51 سیکنڈ میں مکمل کر لیا۔

اوجل اس سے پہلے ایشیا بک آف ریکارڈز اور انڈیا بک آف ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کرا چکی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں