کوئٹہ میں بچے کے ساتھ بد فعلی اور قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے سزا ئے موت سنا دی

کوئٹہ : کوئٹہ میں بچے کے ساتھ بد فعلی اور قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے سزا ئے موت سنا دی گئی، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ II عبدالصبور مینگل نے ملزم جاوید احمد کو گزشتہ سال کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں اجمل نامی بچے کے ساتھ بد فعلی کے بعد قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دے دیا ، عدالت نے ملز م پر دفعہ 302 کے تحت قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور مقتول کے ورثا کو ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادائیگی کی سزا سنا ئی جبکہ دفعہ 377 کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی بھی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp